ساف ویمنز فٹسال چیمپئن شپ،پاک بھارت کپتانوں کا مصافحہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ساف ویمنز فٹسال چیمپئن شپ:پاک بھارت میچ سے قبل پاکستانی کپتان نے بھارتی کپتان کو اجرک پیش کردی۔ساف ویمنز فٹسال چیمپئن شپ میں پاک بھارت کپتانوں نے سیاست کو رد کر دیا۔ساف ویمنز چیمپئن شپ میں پاک بھارت میچ سے قبل پاکستانی کپتان نے بھارتی کپتان کو اجرک پیش کی۔پاکستان کی کپتان کائنات بخاری نے میچ شروع ہونے سے قبل بھارت کی جگنت چنزن کو اجرک پہنائی جبکہ دونوں کپتانوں نے مصافحہ بھی کیا۔میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان روایتی انداز میں ہائی فائیو بھی ہوا۔

مزید خبریں

Back to top button