گل پلازہ میں آگ سے8ارب کا نقصان ہوگیا،عقیل ڈھیڈی کا انکشاف

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف صنعتکارعقیل کریم ڈھیڈی نے کہاہے کہ گل پلازہ میں آگ سے8ارب کے قریب نقصان ہوا ہے،یہ لوگ مڈل کلاس سے تعلق رکھتے ہیں،اپنے طور پر متاثرین کی مدد کریں پھر سندھ حکومت سے بات چیت کریں،اسی طرح ہم کام کریں گے تو وفاقی،صوبائی حکومت بھی تعاون کریں گی۔

عقیل کریم ڈھیڈی کا کہناتھا کہ میری پلازہ مالک سے بھی بات ہوئی،پلازہ مالک سے بھی متاثرین کی مدد کیلئے بات ہوئی،پکڑ دھکڑ ہمارا کام نہیں ہے،اس سے باہر نکلنا ہو گا،وسائل کم ہونے کے باوجود فائر فائٹر نے جان کا نذرانہ دیا،ہم سب سانحے کے ذمہ دارہیں،1200خاندان ہیں ان کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Back to top button