گوشوارے جمع کروانے پر 32 ارکانِ اسمبلی کی رکنیت بحال

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) گوشوارے جمع کروانے کے بعد 32 ارکانِ اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 14 ارکان کی رکنیت بحال کی گئی ہے۔
اسی طرح سندھ اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے چار، چار اراکین کو بھی بحال کر دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں سینیٹ اور بلوچستان اسمبلی کے ایک، ایک رکن کی رکنیت بھی بحال کر دی گئی ہے۔



