اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.8 ریکارڈ، لوگوں میں خوف و ہراس

اسلام آباد، پشاور (جانوڈاٹ پی کے) اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کشمیر کے شمال مغربی حصے میں واقع تھا۔

زلزلے کے جھٹکے گلگت بلتستان اور ہنزہ میں بھی محسوس کیے گئے، جبکہ پشاور اور خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی زمین لرز اٹھی جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ آتے ہی شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے۔

مزید خبریں

Back to top button