سجاول جونیجو میں مسلح حملہ، 3 افراد زخمی اور بھینسیں ہلاک

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) – ضلع قمبر شہدادکوٹ کی تحصیل سجاول جونیجو کے گاؤں گل محمد مستوئی میں مسلح افراد نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کر کے 3 افراد کو شدید زخمی کر دیا۔

زخمی ہونے والوں میں سجاد، تاج محمد اور امام بخش مستوئی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کے دوران دو بھینسیں ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئیں۔

ملزمان حملے کے بعد فرار ہو گئے، جبکہ تھانہ سجاول جونیجو پولیس نے اطلاع ملنے کے بعد فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button