ارشاد میمن کے قتل کی تحقیقات بند کرنے کے خلاف ٹنڈو باگو میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور دھرنا

بدین (رپورٹ: مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے) – ڈیڑھ ماہ قبل ٹنڈو باگو شہر سے اچانک غائب ہونے والے نوجوان ارشاد میمن کی تیرا روز بعد مسخ شدہ لاش تھر کے شہر ڈیپلو کے قریب جنگل سے برآمد ہوئی تھی۔

مقتول نوجوان کے والد گلزار میمن کی مدعیت میں ٹنڈو باگو تھانے پر ارشاد میمن کے اغوا اور قتل کی ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی، تاہم بدین اور تھر پولیس کی جانب سے تحقیقات بند کر دی گئی ہیں۔

اس عمل کے خلاف اور مقتول کے قتل میں ملوث ملزمان کو منظر عام پر لا کر عدالتی کٹہڑے میں لانے کے لیے ٹنڈو باگو کی سیاسی، سماجی اور سول سوسائٹی کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔

شہر کے بدر چوک پر سول سوسائٹی کے رہنما خدا ڈنو شاہ، سندھ دوست اتحاد کے رہنما ڈاکٹر عزیز میمن اور مقتول کے والد گلزار میمن کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا جا رہا ہے۔

احتجاج کا مقصد پولیس کی غفلت کے خلاف آواز بلند کرنا اور قاتل ملزمان کو قانونی کارروائی کے تحت سزائیں دلوانا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button