شدید دھند کے باعث موٹرویز بند، مختلف قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) ملک کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ شدید متاثر ہونے پر موٹرویز کو متعدد مقامات سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

موٹروے حکام کے مطابق موٹروے ایم ٹو لاہور سے ہرن مینار تک، ایم تھری فیض پور سے جڑانوالہ اور ایم فور خانیوال سے ملتان تک بند کر دی گئی ہے، جبکہ سیالکوٹ موٹروے ایم الیون پر بھی گاڑیوں کا داخلہ عارضی طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

ادھر قومی شاہراہوں پر لاہور، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی کے علاقوں میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے اور گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس نے ڈرائیورز کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دورانِ سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور محفوظ رفتار برقرار رکھیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button