گل پلاز میں جاں بحق افراد کی تعداد24ہوگئی،59اب بھی لاپتہ،عمارت مخدوش،جلی کٹی لاشیں نکالنے کا عمل جاری

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے )گل پلازہ شاپنگ مال میں لگی آگ پر 36گھنٹے بعدقابو پا لیاگیا،آتشزدگی سے عمارت کے کئی حصے گر گئے جبکہ عمارت کو مخدوش قراردیدیا گیا ہے۔اب تک دم گھٹنے اور جھلس کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد24ہوگئی،اب بھی تقریباً59افرادلاپتہ ہیں،ریسکیو اہلکار40گھنٹوں بعد گل پلازہ کی عمارت میں داخل ہوگئے اور موجود افراد کی تلاش میں آپریشن شروع کر دیا گیا۔گل پلازہ میں اندھیرا ہونے کے باعث ریسکیو اہلکار ٹارچ کے ذریعے عمارت میں موجود شہریوں کو تلاش کر رہے ہیں۔ریسکیو عملہ عمارت کے اندر نے انسانی اعضا نکال رہے ہیں جبکہ لاشیں نکالنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ترجمان ایدھی کے مطابق ایک لاش مکمل اور باقی اعضاء کی صورت میں ہی نکالے گئے ہیں جبکہ تمام لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ ملبہ کلیئر کرنے میں15سے17دن لگ سکتے ہیں۔
فائر بریگیڈ کے مطابق عمارت مکمل طور پر خستہ حال ہو چکی ہے اور اس کے گرنے کا خدشہ ہے اسی لیے فائر فائٹنگ روک دی گئی ہے، صرف ملبے کو ہٹایا جا رہا ہے۔



