خانگی ڈسپنسر علی حیدر مستوئی کو سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے اٹھالیا

علی حیدر باعزت شہری ہے جو کسی بھی غیر قانونی عمل میں ملوث نہیں،فیملی

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)شہدادکوٹ میں بغیر وردی پہنے سادے کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے تحصیل اسپتال کے قریب نجی کلنک پر کام کرنے والے خانگی ڈسپنسر نوجوان علی حیدر مستوئی کو زبردستی اٹھالیا، ذرائع کے مطابق جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت علی حیدر مستوئی تحصیل اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اسرار لاشاری کی نجی کلنک پر مریضوں کو طبی امداد فراہم کر رہا تھا، علی حیدر کو اٹھانے کے بعد اسے نجی گاڑی پر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جبکہ اطلاع ملنے پر اس کے ورثاء شدید تشویش میں مبتلا ہوگئے، ادھر تھانہ اے سیکشن پولیس کا بتانا تھا کہ علی حیدر نامی نوجوان کو اٹھانے والے قمبر کے تھانہ سٹی کی پولیس تھی جس نے ایس ایچ او کی زیرقیادت چھاپہ مارا، مقامی پولیس کے مطابق قمبر پولیس کا دعویٰ ہے کہ علی حیدر ہمیں مطلوب تھا جس سے تفتيش کی جا رہی ہے. علی حیدر کے ورثاء نے واقعے کو غیر قانونی عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علی حیدر باعزت شہری ہے جو کسی بھی غیر قانونی عمل میں ملوث نہیں، پولیس نے غلط طریقے سے کاروائی کرکے ہمیں تشویش میں مبتلا کردیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ علی حیدر کو فوری رہا کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کیا جائے گا.

مزید خبریں

Back to top button