گل پلازہ میں کوتاہی پر کارروائی کرینگے،وزیر اعلیٰ سندھ،ملبے تلے 59افراد دبے ہوئے ہیں،سعید غنی کاد عویٰ

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اگر کسی کی کوتاہی ہوئی تو سخت کارروائی کرینگے۔جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے کچھ لوگ ایسے موقع پر بھی سیاست کرتے ہیں،اگرفائر بریگیڈ تاخیر سے پہنچی ہے تو تحقیقات کی جائیں گی۔
دوسری طرف صوبائی وزیر سعید غنی نے ملبے تلے 59افراد کے دبےہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔



