روہڑی پولیس کی بڑی کارروائی،سندھ سے پنجاب شراب سمگلنگ کی کوشش ناکام

سکھر(بیورورپورٹ)روہڑی پولیس کی بڑی کارروائی،سندھ سے پنجاب شراب سمگلنگ کی کوشش ناکام,خاتون سمیت3ملزم گرفتاکرلئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی روہڑی تھانے کی حدود قومی شاہراہ پر اچھی قبی کے مقام پر کی گئی کارروائی روہڑی تھانے کے ایس ایچ او جہانگیر مہر کی سربراہی میں عمل میں آئی پولیس کے مطابق اتوار کے روز اچھی قبی کے مقام پر ناکہ بندی کی گئی تھی اسی دوران ایک مشکوک کار کو روکا گیا پولیس کو دیکھتے ہی کار میں سوار ملزمان نے ناکہ بندی توڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے گاڑی کو گھیرے میں لے لیا اور خاتون سمیت تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 25 عدد کارٹون سے 360 عدد آدھیا 48 عدد شراب کی بوتلیں 80 عدد بیئر 3 عدد موبائل فون اور نقد رقم 1800 روپے برآمد کی گئی اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والی گلی کار گاڑی نمبر BHS-230 بھی پولیس نے تحویل میں لے لی برآمد ہونے والی شراب سندھ سے پنجاب اسمگل کی جا رہی تھی اس حوالے سے ایس ایچ او روہڑی جہانگیر مہر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ گرفتار منشیات اسمگلروں کا تعلق پنجاب کے شہربھاولنگرسے ہے اورانکاتعلق ایک بین الصوبائی گروہ سے ہے جو کار کے ذریعے ایک صوبے سے دوسرے صوبے شراب اسمگلنگ میں ملوث تھا جبکہ گرفتار خاتون بھی اس نیٹ ورک کی مددگار ہے پولیس کے جہانگیرمہرکے مطابق مزید تفتیش جاری ہے اور گروہ کے دیگر سہولت کاروں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ منشیات اور شراب اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔



