آسڑیلوی میڈیا نے بابر اعظم کو’’روسٹ‘‘کردیا

بابر اعظم اور سٹیو سمتھ کا ایشو طوالت پکڑگیا

میلبورن(جانو ڈاٹ پی کے)بگ بیش لیگ میں بابر اعظم اور سٹیو سمتھ کے درمیان تنازع نے شدت اختیار کرلی،آسڑیلوی میڈیااورسابق کرکٹرز نے بابر اعظم کو روسٹ کرنا شروع کردیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سٹیو اسمتھ کے رویے سے بابراعظم نے بے عزتی محسوس کی اوروہ غصے میں آگئے،میچ ختم ہونےکے بعد  سڈنی سکسرز کے بابراعظم چینجنگ روم میں رہے اور کسی سے نہیں ملے۔

بابراعظم سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں سڈنی تھنڈر کے کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک کیلئے نہیں آئے، بابر اعظم نے ساتھی کھلاڑیوں سے خود کو الگ کر لیا تھا، بابر اعظم  نے حیران کن غصےکا مظاہرہ کیا،کوچ نے بھی اس دوران بات کرنے کی کوشش کی۔

آسٹریلوی میڈیا کا دعویٰ ہےکہ اسٹیو اسمتھ نے بابراعظم کو 10 ویں اوور ہی بتا دیا تھا کہ وہ پاور سرج اوور کی پہلی بال کھیلیں گے، اسٹیو اسمتھ نے اس اوور میں 32 رنز بنائے لیکن  بابر اعظم نے خوشی کا اظہار نہیں کیا۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر مارک وا نے  بابراعظم کی جانب سے آؤٹ ہونے کے بعد باؤنڈری کو بیٹ مارنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کچھ بھی محسوس کر رہے ہوں اس کا اظہار نہ کریں، یہ ٹیم کے ماحول کے لیے اچھا نہیں ہوتا،مائیکل وان اور ایڈم گلکرسٹ نے بھی بابر اعظم کو غلط قرار دیا۔

مزید خبریں

Back to top button