بدین،ٹریکٹر ٹرالی اور چنگچی میں تصادم،2بچوں سمیت3افراد جاں بحق،6زخمی

بدین(رپورٹ:مرتضٰی میمن /جانوڈاٹ پی کے)بدین کراچی روڈ پرٹریکٹر ٹرالی اور چنگچی رکشہ کے درمیان تصادم2بچوں سمیت3 افراد جاں بحق اور6زخمی ہوگئے۔حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں 6سالہ سجاد ملاح،7سالہ صغر ملاح اور 25سالہ محمد رمضان ملاح رکشہ ڈرائیور شامل ہیں.زخمیوں میں صنم ملاح حسینہ ملاح مریم ملاح دلناز بچی لائلا اور رب نواز ملاح شامل ہیں.جاں بحق ہونے والے اور زخمی ایک ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے.

حادثہ ڈی ایچ کیو انڈس اسپتال کے سامنے ہوا ہے ان بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو انڈس اسپتال پہنچا دیا گیا ہے

مزید خبریں

Back to top button