گل پلازہ آتشزدگی میں لاپتہ افراد کی تعداد40ہوگئی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)گل پلازہ میں آتشزدگی کے باعث 40افراد لاپتہ ہوگئے۔گل پلازہ آتشزدگی میں کے بعد متعدد لاپتہ افراد کے لواحقین نے حکومت سے رابطہ کیا ہے۔لاپتا افراد کے اہلخانہ مختلف اسپتالوں میں اپنے پیاروں کی تلاش میں مصروف ہیں، لاپتا افراد کے اہلخانہ کا کہنا ہے رات تک رابطہ تھا لیکن اب فون بند ہیں۔سول سپتال کے برنس سینٹر کے باہر بھی متاثرہ افراد کے اہلخانہ کی بڑی تعداد موجود، اہلخانہ کے مطابق خدشہ ہے کہ کئی افراد اب بھی عمارت کے اندر موجود ہوں۔

مزید خبریں

Back to top button