گل پلازہ آگ پر 77 فیصد قابو پا لیا ہے تاہم ٹائم فریم نہیں بتا سکتے،سی ای او 1122 سندھ

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) سی او او 1122 سندھ، ڈاکٹر عابد جلال نے بتایا ہے کہ کراچی کے علاقے گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر اب تک 77 فیصد قابو پا لیا گیا ہے، تاہم فائر فائٹنگ کا عمل جاری ہے اور آگ پر مکمل قابو پانے کا ٹائم فریم ابھی بتانا ممکن نہیں۔

ڈاکٹر عابد جلال کے مطابق پہلی کال رات 10 بج کر 38 منٹ پر موصول ہوئی، جس کے فوری بعد ریسکیو کی دو گاڑیاں اور کے ایم سی کی گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں۔ تقریباً 22 فائر ٹینڈرز اور کے ایم سی کے 4 اسنارکل آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمرشل پلازے کی دکانوں میں کیمیکل کا سامان بہت زیادہ تھا، جس کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں کافی وقت لگا۔ آگ کی شدت کے باعث پلازے کا پچھلا حصہ بھی منہدم ہو چکا ہے۔

ڈاکٹر عابد جلال نے مزید بتایا کہ کولنگ پراسیس آگ پر قابو پانے کے بعد شروع ہوگا اور اس عمل کو مکمل کرنے میں 2 سے 3 دن لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پلازے کا سٹرکچر انتہائی مخدوش حالت میں ہے اور آج صبح ایک فائر فائٹر ریسکیو آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کر گیا۔

انہوں نے بتایا کہ جہاں تک رسائی ممکن تھی وہاں آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، اور وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کی تحقیقات کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ترجیح ریسکیو آپریشن کو مکمل کرنا ہے، جبکہ پچھلا حصہ مکمل طور پر زمین بوس ہو چکا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button