بھارتی کپتان سے ہاتھ نہ ملانے کا معاملہ، بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی وضاحت سامنے آ گئی

ڈھاکہ(جانوڈاٹ پی کے)بنگلادیشی کپتان کے بھارتی کپتان سے ہاتھ نہ ملانے کے معاملے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے وضاحت سامنے آ ئی ہے جس میں اس واقعے کی وجہ بیان کی گئی۔

یہ واقعہ انڈر 19 آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران ٹاس کے موقع پر پیش آیا جب بنگلادیش کے قائم مقام کپتان نے بھارتی ٹیم کے کپتان سے مصافحہ نہیں کیا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ بھارتی کپتان آیوش مہاترے سے ہاتھ نہ ملانا کسی دانستہ رویے کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ یہ قائم مقام کپتان جواد ابرار کی غیر ارادی غلطی تھی۔

بورڈ کے مطابق اس لمحے جواد ابرار کی توجہ کہیں اور تھی جس کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی۔ بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ بنگلادیش کے مستقل کپتان عزیزالحکیم طبیعت ناساز ہونے کے باعث میچ میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button