ملائیشیا کے وزیراعظم افغان جنگ کے معروف رہنماء گلبدین حکمت یار کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے

کولالمپور(جانوڈاٹ پی کے)ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم اپنے ملک میں زیر علاج افغان جنگ کے معروف رہنماء اورافغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے۔
گزشتہ دنوں گلبدین حکمت یار علاج کیلئے ملائیشیا پہنچے تھے اور آج ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے ہسپتال پہنچ کر ان کی عیادت کی۔
انہوں نے گلبدین حکمتیار کی اسپتال کی تصویر لگاتے ہوئے لکھاکہ مجھے اپنے دیرینہ دوست اور افغانستان کے سابق وزیرِاعظم گلبدین حکمت یار سے ملاقات کا موقع ملا، جو اس وقت ملائیشیا میں علاج کروا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ اللہ تعالیٰ انہیں شفا عطا فرمائے اور ان کے تمام طبی معاملات میں آسانی پیدا فرمائے۔



