بدین: شہید بینظیر بھٹو کمیونٹی ہال کا افتتاح، میڈیکل کالج اور یونیورسٹی بھی قائم کی جائیں گی، نثارکھوڑو

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)بدین میں شہید بینظیر بھٹو کمیونٹی ہال کا افتتاح پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کیا۔ اس موقع پر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کمیونٹی ہال کے قیام سے شہریوں کو فائدہ پہنچے گا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں مفت اسپتال قائم کر کے عوام کو فائدہ دیا ہے، اسی طرح پیپلز پارٹی کے منشور میں شامل ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں

انہوں نے کہا کہ ہر وارڈ کی سطح پر سولر پلیٹس بھی دی جانی چاہئیں تاکہ غریب کے گھروں میں روشنی آ سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ضلع میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کے سوا کوئی نہیں، اس سے فائدہ تب ہی ہوگا جب عوام کی خدمت کی جائے اور دکھ سکھ میں عوام کے ساتھ کھڑا رہا جائے صحافیوں کی جانب سے بدین شہر میں سڑکیں تعمیر نہ ہونے، یونین کونسلوں میں ترقیاتی کام نہ ہونے، لاڑ کیمپس کو یونیورسٹی کا درجہ دلانے اور میڈیکل کالج دینے کے اعلان پر عمل نہ ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ سب ہماری نظر میں ہے، بدین میں میڈیکل کالج اور یونیورسٹی بھی دی جائے گی۔ جن سڑکوں کی تعمیر نہیں ہوئی ان کا مسئلہ فنڈز کا ہے، جیسے ہی فنڈز جاری ہوں گے سڑکوں کے کام شروع کر دیے جائیں گے انہو نے کہا کہ میں نے یہ بات اس لیے کہی ہے کہ ہر یونین کونسل میں ترقیاتی کام ہونے چاہئیں اور سولر پلیٹس بھی دی جانی چاہئیں، جیسا کہ میں نے اپنے حلقے کی یونین کونسلوں کے چیئرمینوں کو پابند کیا ہے کہ وہ تین لاکھ روپے رکھیں تاکہ عوام کو سولر پلیٹس فراہم کی جا سکیں، جو دی جا رہی ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کے پی کے کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو سندھ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے مہمان نوازی کے طور پر ٹوپیاں اور اجرک پہنائی گئیں اور جلسے کی اجازت دی گئی، لیکن ان کے کارکنوں کی جانب سے توڑ پھوڑ پر ردعمل تو آنا ہی تھا۔ انہوں نے کہا کہ جی ایم سید کی سالگرہ پر جانے والے کارکنوں کو نہیں روکا گیا اس تقریب میں پیپلز پارٹی ضلع صدر جام علی اصغر ہالیپوٽو، ایم پی اے حاجی تاج محمد ملاح، ڈاکٹر سجاد علی چانڈیو، پیر امجد شاہ صدیقی، مختلف وارڈز کے کونسلرز، پیپلز پارٹی کے ورکرز اور خواتین نے بھی شرکت کی۔

مزید خبریں

Back to top button