وزیرآباد: بہترین ٹریفک ڈیوٹی پر افسران کو انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے)سی پی اوڈاکٹر سردارغیاث گل،سی ٹی او میڈم عائشہ بٹ اعلی کارکردگی پرسیکٹر انچارجز وزیرآباد انسپکٹر ناصر سیان، انسپکٹر شمریز گوندل اور سب انسپکٹر علی اقدس کوسال 2025 کے دوران وزیرآباد میں ٹریفک ڈیوٹی انتہائی احسن اور مثالی انداز میں سرانجام دینے پرانعامات اور تعریفی اسناددیں۔ ان افسران کی انتھک محنت، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث ٹریفک کی روانی بہتر رہی، حادثات میں کمی آئی اور شہریوں کو سہولت میسر رہی۔ عوامی حلقوں اور اعلیٰ حکام کی جانب سے ان کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے اور اسے ٹریفک پولیس کے لیے ایک مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button