وزیرآباد: دو روز قبل لاپتہ ہونیوالے معمر شخص کی نعش برآمد

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) دو روز قبل لاپتہ ہونے والے معمر شہری کی نعش نواحی علاقہ ڈھونیکے سے برآمد،نعش سول ہسپتال منتقل،ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔وزیرآباد کے علاقہ لکڑ منڈی کے رہائشی شیر علی چیمہ،محمد علی چیمہ کے والد معروف قانون دان اسرار احمد چیمہ کے بڑے بھائی چوہدری انوار الحق المعروف طارق چیمہ دو روز قبل لاپتہ ہو گئے تھے متوفی نسیان (یاد داشت کی کمی کے عارضہ میں مبتلا تھے متوفی کی نعش نواحی علاقہ ڈھونیکے سے برآمد ہو گئی جنہیں سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button