وزیرآباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق سیکرٹری میئر گوجرانوالہ کے داماد قتل

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گھر کے باہر کھڑا نوجوان جان بحق۔روحانی پیشوا،ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سابق سیکرٹری مئیرگوجرانوالہ ڈاکٹر ذوالفقار علی نورانی کے بھانجے اور داماد محمد طلال کسی کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔سیاسی وسماجی شخصیات نے لوا حقین سے اظہار تعزیت کوتے ہوئے کہا کہ محمد طلال ایک خوش اخلاق، ملنسار اور سماجی اقدار کے حامل نوجوان تھے، جن کی ناگہانی شہادت ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ایسے واقعات معاشرے میں بڑھتی ہوئی بدامنی کی عکاسی کرتے ہیں، جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے۔



