وزیرآباد میں پانچویں روز بھی شدید دھند کا راج، جی ٹی روڈ اور سیالکوٹ روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)پانچویں روز بھی شدید دھند کا راج، جی ٹی روڈ اور سیالکوٹ روڈ پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر، حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی نیشنل موٹر وے اینڈ ہائی وے پولیس کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب برتنے کی ہدایات۔وزیرآباد اور گردونواح میں پانچویں روز بھی شدید دھند چھائی رہی جس کی وجہ سے جی ٹی روڈ،ڈسکہ روڈ،احمد نگر اور سیالکوٹ روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور اگر سفر کرنا ضروری ہو تو دوران سفر ڈرائیورز گاڑی آہستہ چلائیں اور فوگ لائٹس کا ضرور استعمال کریں شدید دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔



