کراچی ایئرپورٹ پر سونے کی اسمگلنگ کی 2 کوششیں ناکام، 100 تولہ سونا اور 11,900 ڈالر ضبط

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹمز نے سونے کی اسمگلنگ کی دو کوششیں ناکام بنا دیں، جن کے دوران 100 تولہ سونا اور 11,900 امریکی ڈالر ضبط کیے گئے۔
ایف بی آر کے مطابق دونوں کارروائیاں مختلف مسافروں سے کی گئیں جو دبئی اور استنبول جا رہے تھے، اور ہر کارروائی میں سونے کی 10 اینٹیں برآمد ہوئیں۔ حکام کے مطابق ضبط شدہ مالیت تقریباً 5 کروڑ 6 لاکھ 82 ہزار روپے ہے۔
کسٹمز نے سونے اور غیر ملکی کرنسی کے ضبط ہونے کے بعد دونوں مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آر اسمگلنگ کے تدارک اور قومی محاصل کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔



