جھل مگسی:فائرنگ سے میر نادر مگسی کے قریبی رشتے دار اور یونین کونسل چیئرمین ہلاک، دو بچے زخمی

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کے علاقے پنجک میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی میر نادر مگسی کے قریبی رشتے دار اور چیئرمین یونین کونسل پنجک میر آصف خان مگسی موقع پر قتل ہو گئے۔ فائرنگ کے دوران ان کی گاڑی الٹ گئی، جس میں سوار ان کے دو کم سن بیٹے محمد حسان مگسی اور امیر حمزہ مگسی گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ جھل مگسی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال گنداواہ منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ درختوں کی کٹائی کے تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ فائرنگ کے بعد پنجک میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے.

مزید خبریں

Back to top button