سائیں جی ایم سید کا 122واں یوم پیدائش،پولیس کے رہنمائوں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے، گرفتاریاں

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن، نمائندہ جانوڈاٹ پی کے) آج سندھ کے عظیم مفکر اور جدید قوم پرستی کے بانی سائیں جی ایم سید کا 122واں یوم پیدائش بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ سندھ بھر کی طرح ٹھٹھہ میں بھی سندہ جیئے تنظیم کے مختلف گروپس کے مرکزی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے مزار سن جامشورو کی جانب روانہ ہے۔
دوسری جانب جیئے سندہ محاذ، جیئے سندہ قومی محاذ اور جیئے سندہ تحریک سمیت مختلف دھڑوں کے رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر پولیس نے چھاپے مارے، کئی مرکزی رہنما اور کارکن گرفتار کیے گئے، اور انہیں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت سے روکا گیا۔ مختلف شاہراہوں پر پولیس کی جانب سے راستے بند کیے گئے، جس کے باعث کارکنوں نے احتجاج بھی کیا۔
اس سلسلے میں جیئے سندہ محاذ کے مرکزی چیئرمین سید نواز شاہ بھاڈائی کی مکلی والی رہائشگاہ پر بھی چھاپے مارے گئے۔ پولیس کی کارروائیوں کے باوجود کارکن اور رہنما اپنے رہنما کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے مزار کی جانب روانہ ہیں۔



