ایل این جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی، اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی قیمتوں میں مزید کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت صارفین کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 5.26 فیصد کمی کی گئی ہے، جس کے بعد سوئی سدرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 10.21 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کے سسٹم پر درآمدی گیس کی قیمت میں 0.55 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 11.27 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو طے کر دی گئی ہے۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کا اطلاق مقررہ مدت کے لیے ہوگا، جس سے توانائی کے شعبے میں لاگت کم ہونے اور صارفین کو جزوی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

مزید خبریں

Back to top button