بدین: شہید فاضل راہو کی 39 ویں برسی پر راہوکی میں تین روزہ تقریبات، غریب عوام کیلئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)شہید فاضل راہو کی 39 برسی کے موقع پر تین روزہ تقریبات کے دوسرے دن راہوکی میں سندھ کے قدیم کھیل ملاکھڑا جاری رہا آج کے ملاکھڑا کھیل میں صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو نے خصوصی شرکت کی اس کھیل ملاکھڑا میں چاروں صوبوں کے پہلوانوں نے مراد پنھور ۔ رجب راہموں ٹیڈی شیدی ۔ حاجی شریف موسیپوٹو ۔کولر زرداری ۔ واحد جت اور دیگر نے پہلوانی کے جوہر دکھا کر خوب داد وصول کی اس موقع پر صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو ۔سلیم راہو، جوئیر محمد فاضل راہو ،قمر زمان پٹھان ۔ پاگارو فیض محمد مخدوم ۔ حاجی عبدالغفور میمن ۔ رئیس عمر شاہانی ۔ فراز راہو ۔ محمد صالح راہو ۔ سائیں محمد عرفان گجر ۔ ڈاکٹر ممتاز میمن ۔ صفدر چانڈیو اور دیگر نے جیتنے والے ملھ پہلوانوں کو نقد انعامات سے نوازا جبکہ شب کو ہونے والی ادبی کانفرنس میں سندھ کے نامور ادیب و شاعر شہید فاضل راہو کی سندھ کے غریب و محکوم عوام کے حوالے سے کی جانے والی جدوجہد اور قربانیوں اور زندگی پر مقالہ و شاعری کے ذریعے روشنی ڈالیں گے درین اثناء
شھید فاضل راہو کی 39 وین برسی کے موقع پر راہوکی میں شھید محمد فاضل راہو یادگار کمیٹی کے سربراہ محمد اسلم راہو ،محمد سلیم راھو، جوئیر محمد فاضل راہو نے شھید فاضل راہو کی مزار پر حاضری دی اور دیگر احباب کے ہمراہ فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی



