پاکستان ایران میں تناؤکو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ، ایرانی حکام کا شکریہ

اہران(جانوڈاٹ پی کے)خانہ فرہنگ ایران کوئٹہ کے ڈائریکٹر جنرل سید ابوالحسن میری نے کہا ہے کہ پاکستان ایران میں تناؤکو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، شکریہ ادا کرتے ہیں۔

میڈیا سے غیررسمی بات چیت میں سید ابوالحسن کا کہنا تھاکہ پاکستان کی جانب سے ایران کے موجودہ حالات میں حمایت پرشکریہ ادا کرتے ہیں،  سفارتی سطح پرپاکستان کا مؤقف ہمارے لیے حوصلہ افزا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران میں تناؤ کو کم کرنے میں اہم کردارادا کررہا ہے، امریکا اور اسرائیل کی سازشوں کو ایرانی عوام نے ناکام بنادیا۔

ڈی جی خانہ فرہنگ ایران کے مطابق ایران کی 28 دسمبرکی نئی اکنامک پالیسی کو جواز بناکرحالیہ تناؤکوبڑھاوادیاگیا، لاکھوں ایرانی عوام کے حکومتی حمایت میں مظاہرے نے سازش کو ناکام بنایا، ایران میں حالات اب معمول کے مطابق ہیں اور بیرونی قوتوں کی سازشیں ناکام ہوئیں۔

ان کا کہنا تھاکہ اسرائیل کے عزائم ایران تک نہیں بلکہ مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنےکے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button