عمران خان اپنی مرضی کا کھانا کھاتے ہیں، ہر ہفتے ان کی اہلیہ سے ملاقات کرائی جاتی ہے،اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہےکہ عمران خان کو ان کی مرضی کا کھانا دیا جاتا ہے اور ان کی صحت بالکل تھیک ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کا اختیار ہوتا ہے کہ رویے کو دیکھتے ہوئے ملاقات طے کرے،  وفاق کا اختیار نہیں کہ وہ ان کو ہدایت دے۔

اعظم نذیر نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو عمران خان سے متعلق رپورٹ دی گئی تھی ، ان کو ان کی مرضی کا کھانا دیا جاتا ہے،سہولیات ملتی ہیں اور ان کی صحت ٹھیک ہے، ہر ہفتے ان کی اہلیہ سے ملاقات کرائی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجرموں کو جیل مینول منع کرتا ہے  کہ وہ سیاسی معاملات ڈسکس نہیں کرسکتے، یہ معاملہ عدالت اور جیل انتظامیہ کے درمیان ہے،  میں اس پر رپورٹ لے کر پیش کروں گا ۔

مزید خبریں

Back to top button