پاکستان کیساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے،روسی صدر
روس پاکستان تعلقات حقیقی معنوں میں باہمی طور پر مفید ہیں،ولادیمیر پیوٹن

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں روس کے سفارتخانے نے ولادیمیرپیوٹن کی گفتگو جاری کردی۔پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن ہے،شنگھائی تعاون تنظیم خطے کی سب سے بڑی علاقائی تنظیم ہے،روس پاکستان تعلقات حقیقی معنوں میں باہمی طور پر مفید ہیں۔روس کے صدرولادیمیرپیوٹن نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کیساتھ قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔



