محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نواز شریف کے کہنے پر بنایا گیا، جے یو آئی کا انکشاف

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نواز شریف کے کہنے پر بنایا گیا۔
میڈیا نیوز کے مطابق محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر تقرری کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی نے دعویٰ کیا ہے کہ محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نواز شریف نے کرائی، محمود خان اچکزئی نے نواز شریف سے براہ راست رابطہ کیا تھا۔
ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضی ایڈووکیٹ نے کہا کہ نواز شریف نے بھی اپنے اندر کا غصہ نکالنے کے لئے محمود خان اچکزئی کا نوٹی فکیشن جاری کرایا، یہ اقدام آنے والے دنوں میں وسیع تر میثاق جمہوریت کی بنیاد بن سکتا ہے۔



