مولانافضل الرحمان کا محموداچکزئی کو فون،اپوزیشن لیڈر بننے پر مبارکباد

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی سے ٹیلیفونک رابطہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نامزدگی پر مبارکباددی۔ترجمان جےیوآئی اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔محمود خان اچکزئی آئین کی بالادستی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے،امید ہے کہ ان تجربے سے جمہوریت اور پارلیمنٹ اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کرے گی،حکمرانوں کی کرشمہ سازی سے اب تک قومی اسمبلی بغیر قائد حزب اختلاف کے رواں دواں تھی۔



