ڈیڈ لاک کا خاتمہ،محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) قومی اسمبلی میں طویل عرصے بعد اپوزیشن لیڈر کا تقرر کر دیا گیا، سپیکر نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے محمود خان اچکزئی کو حزب اختلاف کا رہنما مقرر کرنے کا اعلان کیا اور نوٹیفکیشن دینے کے لیے عامر ڈوگر کو اپنے چیمبر میں بلایا۔

طارق فضل چودھری نے کہا کہ اجلاس میں دو دن کا وقفہ تھا ، آج ممبران کی حاضری معمول سے کم ہے، اس لئے وقفہ سوالات کو موخر کردیں، ایاز صادق نے کہا کہ آج وقفہ سوالات نہیں ہوگا، ممبران نے اتنی محنت کی ہوتی ہے،موخر نہیں کروں گا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پرسوں علم میں آیا ہے کہ پی ٹی سی ایل کی ایک میٹنگ کے8 ہزار ڈالر ملتے ہیں، آپ نے کہا تھا جمعرات کو نوٹیفکیشن ہو جائے گا، اس پر سپیکر نے کہا کہ اجلاس کا بزنس کمیٹیوں کو بھیج کر چیمبر جاؤں گا، پھر میں آپ کو نوٹیفکیشن دوں گا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دشمن ملک بھارت میں کم از کم 6گھنٹے کی اسمبلی کارروائی چلتی ہے، طارق فضل نے کہا کہ آج ممبران کی حاضری معمول سے بہت کم ہے۔

قومی اسمبلی میں پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل آرڈیننس، ریلوے کی منتقلی ترمیمی آرڈیننس، قومی ٹیرف کمیشن ترمیمی بل، برآمدی ترقی فنڈ ترمیمی بل ، ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2026 ، پاکستان ٹیلی مواصلات تنظیم نو ترمیمی بل، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل، متبادل تنازعہ جاتی تصفیہ ترمیمی بل، علاقہ دارالحکومت اسلام آباد ملکیت و انتظام بل پیش کیے گئے۔

یہ تمام بلز وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیے۔

علاوہ ازیں سپیکر قومی اسمبلی نے 32ارکان کو اثاثہ جات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہ کرانے پر ایوان میں داخلے سے روک دیا، سپیکر نے کہا کہ اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کو حاضری نہ لگانے دی جائے، ایک رکن ابھی بھی ایوان میں ہے وہ خود ہی چلا جائے، لسٹ موجود ہے اپنے نام دیکھ لیں۔

مزید خبریں

Back to top button