اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ: ایکسچینج کمپنیز کو ڈیجیٹل راست سسٹم کے ذریعے ڈالر وصولی کی اجازت

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)امریکی ڈالرزکی وطن آمد کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کا اہم فیصلہ  سامنے آیا ہے، ایکسچینج کمپنیز کو اسٹیٹ بینک کا راست سسٹم استعمال کرنے کی اجازت مل گئی ۔

ایکسچینج کمپنیز کو اجازت راست سسٹم کے متعارف ہونے کے پانچ سال بعد دی گئی ،  راست اسٹیٹ بینک کا جدید ڈیجیٹل اور مفت پیمنٹ سسٹم ہے ، اسٹیٹ بینک نے اجازت کا ای پی ڈی سرکلر لیٹر نمبر ٹو جاری کردیا ۔

منی چینجرز غیر ملکی کرنسیز کی تجارت راست سسٹم کے ذریعے کر سکیں گے ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلات زروصول کرنیوالے منی چینجرز کے ذریعے راست سسٹم سے رقوم حاصل کرینگے ۔ یہ سہولت کیش لیس معیشت کی جانب اہم پیشرفت ہے ۔ ترسیلات زر بینک اکاؤنٹس اور والٹس میں وصول کی جاسکیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button