فارن ڈاکٹرز میڈیکل گریجویٹس نے نیشنل رجسٹریشن امتحانات کے نتائج مسترد کر دئیے، پرو میٹرک کیساتھ منسلک کرنیکا مطالبہ 

اسلام آبادآ(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان فارن ڈاکٹرز میڈیکل گریجویٹس ایسوسی ایشن نے پی ایم اینڈ ڈی سی کے نیشنل رجسٹریشن امتحانات کے نتائج مسترد کر دیئے اور رجسٹریشن کے امتحان کو عالمی "پرو میٹرک” سے منسلک کرنے کا مطالبہ کیا، اعلان کیا کہ کونسل نے پالیسی نہ بدلتی تو سڑکوں پر آ کر احتجاج کریں گے ۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تنظیم کے صدر ڈاکٹر طاہر خان سکندری نے کہا  کہ لائسنسنگ کے لئے نیشنل رجسٹریشن امتحان میں 7 ہزار 300 امیدواروں نے حصہ لیا جبکہ صرف 200 کو کامیاب قرار دیا گیا ، یہ کہاں کا قانون ہے ؟ ہم نےاحتجاج کی کال دی تو پی ایم ڈی سی نے راتوں رات تمام پرانے امتحانات کے نتائج ویب سائٹ پر اسکورز کے ساتھ اپ لوڈ کر دیئے ۔ پی ایم ڈی سی کی جانب سے ہر روز نئے قوانین جاری کئے جا رہے ہیں، مگر ہم سے بیٹھ کر بات نہیں کی جاتی ۔ پی ایم ڈی سی کی من مانی کے باعث فارن میڈیکل گریجویٹس شدید مسائل کا شکار ہیں ۔ پی ایم ڈی سی فارن گریجویٹس کے امتحان کو پرو میٹرک کے ساتھ منسلک کرنے کا معاہدہ کیا جائے ۔ اگر پی ایم ڈی سی نے پالیسی نہ بدلی تو لاہور سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کرتے ہوئے کونسل کے مرکزی دفتر پہنچ کر احتجاج کریں گے ۔ پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل نے فارن میڈیکل گریجویٹس کے الزامات کو مسترد کردیا۔ ترجمان کے مطابق نیشنل رجسٹریشن امتحان کی ذمہ داری دو سال سے نمز راولپنڈی کو سونپی گئی ہے۔۔ کونسل کا این آر ای کے پیپر کی تیاری، امتحان یا نتائج میں کردار نہیں۔۔ نیشنل رجسٹریشن امتحان کی کامیابی کا معیار ساٹھ  فیصد ہے۔۔ امتحانی عمل کے کسی بھی مرحلے پرکوئی امتیازی سلوک نہیں برتا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button