شیخوپورہ: وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر امام مساجد میں اعزازیہ کی تقسیم کا آغاز

شیخوپورہ (عبدالمجید نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع شیخوپوره میں امام مساجد میں عزازیہ کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا ۔مساجد کے آئمہ کرام میں اعزازیہ کارڈ کی رقوم کی تقسیم کے لیے ضلع کونسل ہال میں تقریب کا انعقاد ۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے مختلف مساجد کے امام صاحبان میں اعزازیہ کارڈ کی رقوم تقسیم کیں ۔آئمہ مساجد نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے اعزازیہ دینے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ، اسسٹنٹ کمشنر عمران علی ہرل ، تحصیلدار ، ضلعی افسران سمیت مختلف مساجد کے آئمہ کرام بھی تقریب میں شریک ۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ مساجد کے آئمہ کرام میں اعزازیہ رقوم کی تقسیم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا فلاحی اقدام ہے ۔علماء کرام اور آئمہ کرام معاشرے میں رہنمائی کا اہم فریضہ انجام دیتے ہیں ان کا مقام قابل احترام ہے ۔ مذہبی تہواروں پر امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے علماء اور امام مسجد ہمیشہ مثالی کردار ادا کرتے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے مزید گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ پہلے مرحلے میں رہ جانیوالے امام مساجد کو فیز II میں رجسٹرڈ کیا جائے گا ۔ علماء کرام اور امام مسجد کو موضع جات کے اندر قائم مساجد میں جا کر ڈیٹا اکٹھا کرنے کے بعد رجسٹرڈ کیا گیا ہے ۔



