آل ٹریڈ ایسوسی ایشن مٹھی کا نو منتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری کا انعقاد، مہیش کمار ملانی بطور مہمانِ خصوصی شریک

مٹھی (رپورٹ:میندھرو کاجھروی)آل ٹریڈ ایسوسی ایشن مٹھی کی جانب سے ڈائمنڈ ہوٹل کے ہال میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔  تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت اور سناتن دھرم کے مہاشبھ گایتری منتر سے ہوا۔  تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی میرپورخاص ڈویژن کے صدر ایم این اے ڈاکٹر مہیش کمار ملانی تھے۔

 ڈاکٹر مہیش کمار ملانی کو شام سندر ہیمنانی، آسانداس اور دیگر نے تحائف پیش کئے۔

  ٹریڈ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں میں چیئرمین محمد اسلم قائم خانی، وائس چیئرمین آسنداس پگارانی، صدر شام سندر ہیمنانی، خزانچی آسانداس پردھانی، سروپ سادھوانی، مدن لال ہیمنانی، مہادیو، چندن سوڈھو، کملیش کیلا، پریم کلو مل، کٹاؤ مکھی اور دیگر شامل تھے۔

 تقریب سے ڈاکٹر مہیش کمار ملانی، کملیش کیلا، کلدیپ پروانی اور دیگر نے خطاب کیا۔  تقریب میں بلدیہ مٹھی کے کونسلرز، معززین شہر، مٹھی بار کے عہدیداران، سول سوسائٹی کے نمائندوں، صحافیوں اور دیگر نے شرکت کی۔ آخر میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

 تقریب میں سیٹھ مدن لال راٹھی، پی پی پی تعلقہ مٹھی کے صدر سراج سومرو، ڈاکٹر لو کمار ملانی، کنور امر، سشیل سونی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

مزید خبریں

Back to top button