جمالو ٹرین جلد سکھر سے گوسڑجی تک چلانے کا فیصلہ، ضلع کونسل سکھر اور پاکستان ریلوے کے درمیان ایم او یو طے

سکھر(جانوڈاٹ پی کے)سکھر میں تاریخی اقدام جمالو ٹرین جلد سکھر سے گوسڑجی تک عوامی سفری سہولت کے لیے چلائی جائے گی ضلع کونسل سکھر اور ریلوے کے درمیان ایم او یو طے تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل سکھر اور پاکستان ریلویز کے درمیان ایک تاریخی معاہدہ (ایم او یو) طے پا گیا ہے جس کے تحت جمالو ٹرین جلد پنوعاقل سے گوسڑجی تک عوام کے لیے سستی،محفوظ اور آسان سفری سہولت فراہم کرے گی اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر اور ڈی ایس ریلوے سکھر جمشید عالم نے ایم او یو پر دستخط کردئیے اس موقع پرچیئرمین ضلع کونسل سید کمیل حیدر نے کہا کہ جمالو ٹرین کا مقصد عوام کے لیے سفری سہولت بڑھانا،سفر کو محفوظ اور سستا بنانا اور مقامی روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی مراحل میں یہ ٹرین مفت سروس فراہم کرے گی تاکہ شہری،طلبہ اور خاندان اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں سکھر،روہڑی،پنوعاقل اور گوسڑجی کے درمیان سستا آسان اور محفوظ سفر ثابت ہوگاویک اینڈز پر خصوصی سفاری ٹرین سروس جو سفر کو مزید دلچسپ اور خوشگوار بنائے گی چیئرمین سید کمیل حیدر کا مزید کہنا تھا کہ جمالو ٹرین نہ صرف سکھر اور روہڑی کے شہریوں کے لیے آسان اور سستا سفر فراہم کرے گی بلکہ یہ مقامی معیشت،سیاحت اور روزگار کے فروغ کا بھی ذریعہ بنے گی ہم چاہتے ہیں کہ یہ ٹرین ہر شہری کے لیے محفوظ، خوشگوار اور یادگار تجربہ ثابت ہو عرس کے دوران بکھر کے قلعے میں معروف درگاہ سید صدر الدین شاہ بادشاہ کے عرس کے دوران لینس ڈاؤن پل بند ہونے کی صورت میں بھی شہری آسانی سے سفر کر سکیں گے روزگار کے نئے مواقع خصوصاً مقامی لوگوں کے لیے ٹریفک کم کرنے اور شہری سہولت بڑھانے کے لیے موثر متبادل تفریح اور سیاحت کے نئے مواقع جمالو ٹرین نہ صرف سفر کی سہولت فراہم کرے گی بلکہ مسافروں کے لیے تفریح اور تاریخی مقامات سے لطف اندوز ہونے کے منفرد مواقع بھی مہیا کرے گی دریائے سندھ کے شاندار مناظر،جو ٹرین کے راستے میں ہر مسافر کے لیے دلکش تجربہ ثابت ہوں گے لنس ڈاؤن اور ایوب پل کو قریب سے دیکھنے کے مواقع جو سفر کو مزید یادگار بنائیں گے سکھر اور روہڑی کے قدیمی اور تاریخی مقامات جن میں روہڑی کا قلعہ اور شہر کے تاریخی مراکز شامل ہیں سات سہیلوں کے مزار کے قریب سے گزرنا جو علاقائی ثقافت اور تاریخی ورثے سے روشناس کرائے گا روہڑی ریلوے اسٹیشن جو ملک کے بڑے اور اہم اسٹیشنوں میں شمار ہوتا ہے کے دیدہ زین نظارے دیگر منفرد اور دلکش مناظر جو مسافروں کے لیے ایک یادگار اور دلچسپ سفر فراہم کریں گے یہ اقدام سکھر کی تاریخ میں پہلی بار ضلع کونسل اور پاکستان ریلویز کے مشترکہ تعاون سے کیا جا رہا ہے عوام اور مقامی رہنماؤں نے اس منصوبے کو بھرپور سراہا ہے اور اسے شہری سہولت مقامی ترقی اور سیاحت کے فروغ کے لیے ایک تاریخی قدم قرار دیا ہے۔ ۔



