بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے متنازع بیانات پر بورڈ ڈائریکٹر نظم السلام کو عہدے سےفارغ کردیا

ڈھاکہ(جانوڈاٹ پی کے)بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے متنازع بیانات پر بورڈ ڈائریکٹر نظم السلام کو عہدے سے ہٹا دیا۔

بنگلادیشی کرکٹرز نے بورڈ ڈائریکٹر نظم السلام کے بیانات پرکرکٹ سرگرمیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

تاہم بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے بورڈ ڈائریکٹر نظم السلام کو عہدے سے ہٹا دیا۔ نظم السلام بورڈ کی فائنانس کمیٹی کے چیئرمین تھے۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ  حالیہ معاملات کا جائزہ لینے کے بعد کھیل کے بہترین مفاد میں بی سی بی کے صدر نے نظم السلام کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نظم السلام کو ہٹانے کا فیصلہ بی سی بی کے آئین کے مطابق کیا گیا ہے،  بی سی بی کے صدر فائنانس کمیٹی کے قائم مقام چیئرمین ہوں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ بی سی بی پرامید ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ کی بہتری کیلئے پروفیشنلزم اور جزبے کے ساتھ کھیل جاری رکھیں گے،  بی سی بی پُرامید ہے کہ کھلاڑی بنگلا دیش پریمئیر لیگ میں حصہ لے کر اس کے تسلسل کو یقینی بنائیں گے۔

معاملہ کیا ہے؟

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے فنانس کمیٹی کے سربراہ نظم السلام نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ورلڈکپ میں بورڈ کو کچھ نہیں ملتا، اس لیے بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ولڈکپ میں شرکت نہ کرنے میں ہمارا کوئی نقصان نہیں البتہ کھلاڑیوں کو نقصان ہوگا کہ انہیں میچ فیس کی مد میں رقم نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے پر کھلاڑیوں کا مالی ازالہ نہیں کریں گے، خراب پرفارمنس کے باوجود کھلاڑیوں پر کروڑوں ٹکہ خرچ کرتے ہیں، ہم نے کبھی کھلاڑیوں کو نہیں کہا کہ پیسے واپس کر دو، جب بورڈ نہیں ہوگا توکھلاڑی کیسے رہیں گے؟

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر نظم السلام کے بیان کے بعد کرکٹرز نے پہلے بائیکاٹ کی دھمکی دی۔

اس کے بعد بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے آج کھیلے جانے والے میچ میں کھلاڑیوں نے

مزید خبریں

Back to top button