عشرت فاطمہ نے ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان ٹیلی ویژن کے خبرنامے سے شناخت بنانے والی سینئر نیوز اینکر اور براڈکاسٹر عشرت فاطمہ نے ریڈیو پاکستان کے ساتھ اپنی45سالہ طویل وابستگی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اس فیصلے نے میڈیا حلقوں اور ان کے مداحوں کو جذباتی کر دیا، کیونکہ عشرت فاطمہ کا نام دہائیوں تک پاکستان میں معتبر اور سنجیدہ نیوز ریڈنگ کی علامت سمجھا جاتا رہا ہے۔عشرت فاطمہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ریڈیو پاکستان سے اپنے آخری خبرنامے کی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے سامعین سے رخصت لیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی 45 سالہ رفاقت کو الوداع کہہ رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان اور سامعین کا وہ دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہیں، جنہوں نے اس طویل سفر میں ان کا ساتھ دیا۔

مزید خبریں

Back to top button