بشریٰ انصاری کی بندیاں پر شمعون بول پڑے
دھریندر کے گانے پر ناچنے والی قوم کو بندیا پر اعتراض

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)اداکار شمعون عباسی ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔شمعون عباسی نے ایک ویڈیو پیغام میں پاکستانی معاشرے کے دوہرے معیار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایک اداکارہ کے ڈرامے کے کردار کے مطابق حلیے پر غیر ضروری شور مچایا جا رہا ہے۔انہوں نے بشریٰ انصاری پر ہونے والی تنقید کو منافقت قرار دیا اور کہا کہ ایک ایسا معاشرہ جو برسوں سے بالی ووڈ کو پسند کرتا آیا ہے،وہ ایک علامتی بِندیا پر ناراض ہو گیا ہے۔شمعون عباسی نے صارفین پر تنقید کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ آپ نے اس قوم کو ناراض کردیا جو پچھلے دو ماہ سے دھریندر کے گانے پر بلاتفریق ناچ رہی ہے۔بشریٰ انصاری نے اپنے نئے ڈرامے کے کردار کے مطابق ہندو خاتون کے گیٹ اپ میں تصویر شیئر کی تھی، جس پر انہیں ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔



