پاک آسٹریلیا سیریز کیلئے ٹکٹیں صرف400روپے میں ملیں گی!

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان اورآسٹریلیا کی3میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی گئی۔آن لائن ٹکٹس حاصل کرنے کے لیے pcb.tcs.com.pk پر کلک کریں۔فیزیکل ٹکٹیں19جنوری بروز پیر سے دستیاب ہوں گی،ٹکٹیں ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گی،تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز29، 31جنوری اور1فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔میچز شام 6 بجے پاکستانی وقت پر شروع ہوں گے،پہلے میچ کی وی آئی پی انکلوژرز کی ٹکٹ 800 روپے جبکہ باقی دونوں میں 1000 روپے کی ہو گی۔پریمیم انکلوژرز کا ریٹ پہلے میچ میں 600 روپے ہو گا،دوسرے اور تیسرے میچ میں پریمیم انکلوژرز کا ٹکٹ 700 روپے میں خریدا جا سکتا ہے۔فرسٹ کلاس انکلوژرز کا ٹکٹ 500 روپے پہلے اور 600 روپے کا باقی دو میچز میں ملے گا۔اسی طرح جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کا ریٹ 400 اور 500 روپے ہو گا۔



