پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 83 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر 183,000 پوائنٹس کی سطح بحال ہو گئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک ایکسچینج میں آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 1,000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 183,717 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، جو گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 182,569 پوائنٹس کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری اور مثبت اقتصادی اشاروں نے اس تیزی میں اہم کردار ادا کیا ہے، جبکہ مختلف شعبوں میں کاروباری سرگرمیوں کے مثبت رجحان نے بھی مارکیٹ کی بحالی کو سہارا دیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button