امریکی حملے کا خطرہ:ایران نےفضائی حدود بند کر دی، جرمن ایئرلائن کا اسرائیل کے لیے فضائی آپریشن معطل

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ جمعرات کی صبح کیا گیا اور ایک ایڈوائزری جاری کی گئی، جس کے تحت صرف بین الاقوامی پروازوں کو خصوصی اجازت کے ساتھ ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ ایڈوائزری تقریباً ڈیڑھ دو گھنٹے کے لیے نافذ رہی، تاہم ایرانی حکام نے صورتحال کا مسلسل جائزہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب، خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث جرمن ایئرلائن نے اسرائیل کے لیے رات کی پروازیں 19 جنوری تک معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق فضائی حدود کی عارضی بندش اور پروازوں کی معطلی کو مشرقِ وسطیٰ میں موجودہ سکیورٹی صورتحال سے جوڑا جا رہا ہے، جہاں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔



