نیوزی لینڈ نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)نیوزی لینڈ نے بھارت کو ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

راج کوٹ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز اسکور کیے۔

بھارت کی جانب سے کے ایل راہول 112 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ یہ ان کے کیریئر کی آٹھویں سینچری تھی۔

کپتان شبمن گِل 56، رویندر جڈیجا 27، روہت شرما 24، ویرات کوہلی 23، نتیش کمار ریڈی 20، شریاس ایر 8 اور ہرشت رانا 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

محمد سراج 2 کے انفرادی اسکور پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کرسٹن کلارک نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ مائیکل بریسویل، جیڈن لینوکس، کائل جیمیسن اور زیک فوکس نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں

Back to top button