ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل پی سی بی نے آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوری کے آخر میں آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہو ئے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سریز کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
سیریز کے تینوں میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 29 جنوری ، دوسرا 31 جنوری اور تیسرا میچ یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔
آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ بدھ 28 جنوری کو لاہور پہنچے گا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ سیریز آئندہ ماہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے بھارت میں شروع ہوگا۔ پاکستان اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گا۔



