معروف اسٹیج اداکار قیصر پیا کیساتھ گارڈن ٹاؤن میں واردات، چور موبائل چھین کر فرار

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور میں معروف اسٹیج اداکار قیصر پیا  کو ٹریفک سگنل پر لوٹ لیا گیا، چور  قیمتی موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں اسٹیج اداکار قیصر پیا کے ساتھ واردات  کا واقعہ سامنے آیا۔

ایف آئی آر کے مطابق قیصر پیا اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ ٹریفک سگنل پر گاڑی رکی۔ اسی دوران ایک ملزم نے گاڑی کو ہاتھ مارا اور بلاوجہ جھگڑا شروع کر دیا۔

ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسی دوران ایک دوسرا ملزم گاڑی کی دوسری جانب سے آیا اور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قیصر پیا کا قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا۔

واقعے کے بعد قیصر پیا نے گارڈن ٹاؤن تھانے میں درخواست دی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button