امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کیلئے امیگرنٹ ویزا پراسیس معطل کر دیا

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے )امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا پراسیس معطل کرنے کا اعلان کردیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ان 75 ممالک کے تارکین امریکی عوام کے ٹیکسز کی رقم سے استفادہ کرتے تھے۔
امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق جن ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا پراسیس معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ان میں پاکستان، صومالیہ، روس، ایران، افغانستان، برازیل، نائیجریا ، تھائی لینڈ، افغانستان ، روس ، ایران، عراق،اردن ، قازقستان،کویت، کرغزستان، لبنان، لیبیا، نیپال، کانگو، روانڈا، سوڈان ، شام، تنزانیہ اور ازبکستان سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ معطلی 21 جنوری سے شروع ہوگی۔ امریکی سفارت خانوں کو ہدایت دی گئی ہےکہ جب تک محکمہ خارجہ اپنے طریقہ کار کا ازسرنو جائزہ نہ لے لے، موجودہ قوانین کے تحت ویزے جاری کرنے سے انکار کیا جائے۔ محکمہ خارجہ کی جانب سے اس عمل کے لیے کوئی مدت مقرر نہیں کی گئی۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سےایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک امریکا اس بات کو یقینی نہیں بنا لیتا کہ نئے تارکین وطن امریکی عوام کی دولت سے ناجائز فائدہ نہیں اٹھائیں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ان ممالک سے آنے والے بہت سے تارکین وطن امریکا پہنچتے ہی ریاست پر بوجھ بن جاتے ہیں۔



