امریکا نے حملہ کیا تو خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائےگا،ایران نے امریکی اتحادی ممالک کو خبردار کردیا

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران نے خبردار کیا ہےکہ امریکا نے حملہ کیا تو خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائےگا۔
خبر رساں ادارے سےگفتگو کرتے ہوئے سینئر ایرانی اہلکار کا کہنا تھا کہ ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی اتحادی ممالک کو پیغام دے دیا ہے اور ان سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ واشنگٹن کو ایران پر حملے سے روکیں۔
سینئر ایرانی اہلکار کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، یواے ای اور ترکیے سمیت خطےکے ممالک کو بتادیا ہےکہ امریکا نےحملہ کیا تو ان ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈے بھی جوابی حملےکی زد میں آئیں گے۔



