وزیر آباد: نواز شریف کا بیانیہ ملک کی ترقی اور عوامی خوشحالی کا ضامن ہے،رہنماءمسلم لیگ(ن)

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)ضلعی نائب صدر مسلم لیگ (ن)محمد زمان چیمہ آف ڈوڈانوالی، ضلعی صدر یوتھ وقار احمد چیمہ،ضلعی صدر لیبر ونگ محمد عمران سنی کمبوہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کا بیانیہ ہی ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کا ضامن ہے جس کی ر وشنی میں قائد اعظم ؒ کے پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی جمہوری فلاحی ریاست بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے، پارٹی صدر میاں محمد نواز شریف کے معاشی ترقی و عوامی خوشحالی کے انقلابی ویژن کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے، وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے ملک کی تعمیر و ترقی کا بھرپور عزم کر رکھا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عوام کو دیئے گئے ریلیف پیکج،دھی رانی پروگرام،بلا سود قرضہ جات،ہمت کارڈ کا اجراء،مریم نوازشریف کے ویژن اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ضلع وزیرآباد کی تعمیر وترقی،الیکٹرک بس منصوبہ کا قیام تاریخی منصوبہ جات ہیں،پاکستان مسلم لیگ(ن) واحد جماعت ہے جس نے ملک کو مشکل حالات سے نکال کر ترقی کی طرف گامزن کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button